سعود اور جویریہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

پیر 4 جولائی 2022 19:58

سعود اور جویریہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی سعود اور جویریہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سعود اپنی اہلیہ اداکارہ جویریہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جس کے لیے دونوں میاں بیوی سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی نے روانگی سے قبل اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سعود کو احرام جبکہ جویریہ کو سفید لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار واداکارہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 04/07/2022 - 19:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :