رشتہ داروں اور دوستوں کی بجائے ان لوگوں کوبھی گوشت دیں جو قربانی نہیں کر سکتے ‘ ریشم

منگل 5 جولائی 2022 19:04

رشتہ داروں اور دوستوں کی بجائے ان لوگوں کوبھی گوشت دیں جو قربانی نہیں کر سکتے ‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید الاضحی پر قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں ،کئی فنکار وں نے عید الاضحی سے ایک روز قبل جانور خرید کر لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور گلوکار وں کی اکثریت نے عید الاضحی کی مناسبت سے جانوروں کی خریداری کر لی ہے اور ثواب کی نیت سے جانوروں کی خوب خدمت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے کئی فنکار ایسے ہیں جو ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحی سے ایک دن قبل جانور لے کر آئیں گے ۔اس حوالے سے اداکارہ ریشم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسے خدا کی ذات نے استطاعت دے رکھی ہے اسے ضرورقربانی کرنی چاہیے۔قربانی اخلاص کا نام ہے اور یہ خالصتاً رب کی ذات کی خوشنودی کے لئے ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ قربانی کریںوہ صرف اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں میں گوشت تقسیم کرنے کی بجائے ان لوگوں میں تقسیم کو یقنی بنائیںجو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور انہیں کم از کم اتنا گوشت ضرور دینا چاہیے جس سے لوگ دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 19:04:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :