زیبا بختیارنے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں

زیبا بختیار نے ٹی وی ڈرامہ سیریل انارکلی سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا

بدھ 5 نومبر 2014 11:16

زیبا بختیارنے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) نامور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں۔ 5 نومبر 1962کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار نے ٹی وی ڈرامہ سیریل انارکلی سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ہندی فلم حنا سے فلموں کا آغاز ہوا۔ انہوں نے بہت کم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دیش واسی ، محبت کی آرزو، سرگم ، قید اور بابو قابل ذکر ہیں۔پاکستانی فلم سرگم میں عمدہ اداکاری پر نگار فلم ایوارڈ سے نوازا گیا زیبا بختیار نے بہت سارے پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 11:16:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :