آسکر کے پروڈیوسر نے ول اسمتھ کی حمایت کردی

ول اسمتھ اپنے عمل بارے صاف گو ہے، وہ عوام کے سامنے ایماندار ،اپنے پچھتاوے بارے کھل کر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہے، ول پیکر

جمعرات 11 اگست 2022 18:37

آسکر کے پروڈیوسر نے ول اسمتھ کی حمایت کردی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء)آسکر ایوارڈز کے پروڈیوسر ول پیکر نے اداکار ول اسمتھ کے کامیڈین و اداکار کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ول پیکر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ ول اسمتھ اپنے عمل کے بارے میں صاف گو ہے، وہ عوام کے سامنے ایماندار ہے اور اپنے پچھتاوے کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس نے تین دہائیاں اس انٹرٹینمنٹ بزنس میں گزاری ہیں جو کہ ان چند سیکنڈز کے دوران سامنے آنے والے اس کے عمل کے بالکل برعکس ہیں اور اس لئے میں اس کی طرف داری کر رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:37:07