شوبزمیں حسد اوربغض کا رجحان دوسرے شعبوں سے زیادہ ہے ‘ اسلم شیخ

ہمیں محبت ، بھائی چارے کو فروغ اور ایکدوسرے کی کامیابی کیلئے سیڑھی بننا چاہیے ‘ سینئراداکار

پیر 15 اگست 2022 12:43

شوبزمیں حسد اوربغض کا رجحان دوسرے شعبوں سے زیادہ ہے ‘ اسلم شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں حد سے زیادہ منافقت ہے ، جو لوگ کچھ دیر پہلے آپ کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں آپ کے جانے کے بعد وہی لوگ آپ کی برائیاں کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ دوسرے شعبوں میں بھی حسد اور بغض کا عنصر ہوتا ہے لیکن میرے تجربے کے مطابق شوبز میں اس کا رجحان حد سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے اور اس سے دلی اطمینان ملتا ہے جبکہ یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کی کامیابی پر خود کو بلا وجہ ہلقان کر لیتے ہیں اور وہ لوگ سب سے زیاد ہ بے چین بھی نظر آتے ہیں۔ اسلم شیخ نے کہا کہ ہمیں محبت ، بھائی چارے کو فروغ اور ایک دوسرے کی کامیابی کے لئے سیڑھی بننا چاہیے اور اس سے حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 12:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :