اسکول میں فیس نہ دینے پر اکثر شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی: عامرخان ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے

پیر 15 اگست 2022 19:45

اسکول میں فیس نہ دینے پر اکثر شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی: عامرخان ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار بننے سے قبل ان کے گھر کے اتنے برے حالات تھے کہ وہ بے گھر ہونے کے قریب تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خاندان کو پیش آنے والے مسائل سے متعلق بات چیت کی جس دوران وہ ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا 'سب سمجھتے ہیں کہ میں چاندی کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوا لیکن ایسا نہیں تھا، ہم امیر نہیں تھے، نہ ہی میرے والد بہت اچھے بزنس مین تھے، انہیں پیسوں کاکافی نقصان ہوا، 'نوبت یہاں تک آگئی تھی کہ ہم بے گھر ہونے والے تھی'۔

اس دوران عامر خان نے اپنے اور بھائی کی اسکول فیس ادا نہ کرنے پر اسمبلی میں ہونے والی تضحیک سے متعلق بھی بتایا۔انہوں نے کہا 'اکثر میری اور بھائی کی اسکول فیس ادا نہیں ہوتی تھی اور ہمارے نام پورے اسکول کے سامنے اسمبلی میں بتائے جاتے تھے جس کی وجہ سے ہمیں شرمندگی ہوتی تھی'۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 19:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :