بالی ووڈ کے چھوٹے نواب 52برس کے ہو گئے

سیف علی خا ن 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم’’ وکرم ویدھا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

منگل 16 اگست 2022 12:28

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب 52برس کے ہو گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پٹودی نواب سیف علی خان نے زندگی کی52بہاریں دیکھ لیں۔سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر شوہر کی تصاویر پوسٹ کر کے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سیف علی خا ن رواں سال 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 16/08/2022 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :