پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی ہو گی ‘ سید نور

ہفتہ 15 نومبر 2014 12:07

پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی ہو گی ‘ سید نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی بلکہ بہت جلد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی لیکن اس کی مکمل بحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے فلم انڈستری کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم جلد کامیاب ہو جائیں گے ۔

جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ہم بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں اس لیے سرمایہ کاروں کو آگے آناہوگاکیونکہ سرمایہ کاری ہو گی تو پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی ہو گی ۔

وقت اشاعت : 15/11/2014 - 12:07:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :