پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا ‘ ادکارہ صباحت

پیر 17 نومبر 2014 14:46

پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا ‘ ادکارہ صباحت

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) اداکارہ صباحت نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا اور پاکستان کی ڈوبتی انڈسٹری کو بھی سہارا مل جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ادکارہ صباحت نے کہا کہ صرف بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستان کو ضرور نقصان ہو رہا ہے لیکن جب مشترکہ فلم سازی ہو گی تو اس سے پاکستانی فنکاروں کو روزگار ملے گا اور پاکستان کی انڈسٹری کو بھی بہت بڑا سہارا مل جائے گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ مشترکہ فلم سازی ضرور ہونی چاہئے۔

وقت اشاعت : 17/11/2014 - 14:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :