اداکارہ مہوش حیات کا سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار

پیر 5 ستمبر 2022 22:46

اداکارہ مہوش حیات کا سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مہوش حیات نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی صحافی کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔

(جاری ہے)

صحافی کی ٹوئٹ کی تائید کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر وہ پاکستان میں اپنے مداحوں کی فکر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نقصان میں ہیں، فنکاروں کی طرف سے ایک یا دو اچھے الفاظ برا تاثر نہیں چھوڑیں گے۔
وقت اشاعت : 05/09/2022 - 22:46:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :