استاد رفاقت علی خان نے دورہ آسٹریلیا میں سینکڑوں مداحوں کے دل موہ لئے

سڈنی، میلبرن ، گرفت اور کینبرا میں کامیاب شوز ، حاضرین واہ واہ کر اٹھے، سکھ مداح بھی رقص کرنے پر مجبور ہو گئے

جمعہ 16 ستمبر 2022 21:29

استاد رفاقت علی خان نے دورہ آسٹریلیا میں سینکڑوں مداحوں کے دل موہ لئے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2022ء) پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار تو کجا من کجا فیم استاد رفاقت علی خان نے دورہ آسٹریلیا میں لاجواب پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے،سڈنی، میلبرن اور کینبرا کے علاوہ نجی محافل میں پاکستانیوں کے علاوہ انڈین، فجین ، بنگلالی اور اردو ، پنجابی سمجھنے والے سینکڑوں خواتین و حضرات نے ان کی شوز میں شرکت کی اور ان کی لایئو پرفارمنس کے دلدادہ ہوگئی-ہم وطن میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو راجہ تاثیر نے بتایا کہ استاد رفاقت علی خان کو انھوں نے قبل ازیں بھی آسڑیلیا مدعو کیا مگر جو مزہ حالیہ دورہ میں آیا وہ ناقابل یقین ہے مداحوں نے شوز کے ٹکٹ آن لائن پہلے سے ہی خرید لیے تھے، سڈنی میں ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور قونصل جنرل محمد اشرف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے اور انھوں نے استاد رفاقت علی خان سے مختلف فرمائشی گیت بھی سنے حاضرین نے ان کا گایا مشہور گیت دل امید توڑا ہے کسی نے خوب پسند کیا جبکہ قوالی پر حاضرین مست ہو کر ناچنے لگے کینبرا میں پاک وطن ریڈیو کے زیر اہتمام ہونے والی صوفی نایئٹ میں سکھ بھایئوں نے بھی ڈانس کیا۔

(جاری ہے)

استاد رفاقت علی خان کے ہمراہ آنے والے طبلہ نواز شجاعت علی خان کی پرفارمنس بھی قابل دید تھی ان کی مہارت سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اس موقع پر استاد رفاقت علی خان نے اپنے مداحوں کو ایک نصیحت بھی کی کہ وہ موجودہ وقت کو انجوائے کریں ساری عمر دولت اکٹھا کرنے میں نہ لگا دیں وہ کوئی اور لے جائے گا آپ کا منافع وہی ہے جو آپ اپنی زندگی میں اپنے اوپر خرچ کریں گے ، کینبرا کے بہترین شہری کا اعزاز پانے والے پاکستانی شہری محمد علی نے کہا کہ استاد رفاقت علی خان شام چوراسی گھرانے کے ہونہار چشم و چراغ ہیں جنہوں نے اپنے فن اور خوب صورت آواز کے ذریعے اپنا اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے جمیل سراج اور راجہ تاثیر کے بھی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے یہ خوب صورت محفل سجائی ، اس صوفی نایئٹ میں ایدھی فانڈیشن آسڑیلیا نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے جو جاوید بٹ نے پاکستان میں متاثرین تک پہنچائے ۔

سڈنی کے قونصل جنرل محمد اشرف نے اپنے دفتر میں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اور ان کی پاکستانیوں کیلئے خدمات کو سراہا۔
وقت اشاعت : 16/09/2022 - 21:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :