پاکستان کا موسیقی کے میدان میں مستقبل بڑا تابناک ہے ‘ سارا ارشد

بڑے گلوکاروں کے دنیا سے جانے سے موسیقی کی دنیا میں خلاء پیدا ہوا ہے ‘گلوکارہ

اتوار 23 نومبر 2014 12:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) گلوکارہ سارا ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان کا موسیقی کے میدان میں مستقبل بڑا تابناک ہے ، بڑے گلوکاروں کے اس دنیا سے جانے سے موسیقی کی دنیا میں خلاء پیدا ہوا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ بھارت کی شوبز انڈسٹری میں ہمارے گلوکاروں کو ایک بڑا مقام حاصل ہے اور انکی ہر آنیوالی فلم میں ہمارے کسی نہ کسی گلوکار کی آواز ضرور شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سارا ارشد نے کہا کہ پاکستان کے گلوکاروں نے موسیقی کی دنیا جو مقام حاصل کیا وہ شاید دنیا کے کسی اور ملک کو حاصل نہیں ہوا ۔ مہدی حسن‘ نور جہاں‘ نصرت فتح علی خاں سمیت دیگر بڑے گلوکاروں کے جانے سے جو خلا ء پیدا ہوا ہے وہ شاید مکمل طور پر کبھی پر نہ ہو سکے ۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستانی کا موسیقی میں مستقبل بڑا تابناک ہے ۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 12:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :