فلم وکرم ویدھا کے ہندی ورژن میں ایکشن اور تھرلر کو برقرار رکھتے ہوئے فلم بینوں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے، راکیشن روشن

جمعرات 29 ستمبر 2022 11:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) بطور فلم ساز راکیش روشن نے سیف علی خان اور ریتھک روشن جیسے ستاروں کی اداکاری سے مزین ری میک فلم وکرم ویدھا سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم وکرم ویدھا کے ہندی ورژن میں ایکشن اور تھرلر کو برقرار رکھتے ہوئے اسے فلم بینوں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔

وکرم ویدھا 2017ء میں اسی نام سے بننے والی تامل فلم کا ہندی ری میک ہے جو 30 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے، راکیش نے بطور فلمساز دونوں فلمیں دیکھنے کے بعد اپنے خیالات ظاہر کیے۔راکیش روشن نے بتایا کہ فلم وکرم ویدھا کے ہندی ورژن میں ایکشن اور تھرلر کو برقرار رکھتے ہوئے اسے فلم بینوں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کو بطور فلم ساز راکیش روشن نے بتایا کہ میں نے سائوتھ کی اوریجنل کے ساتھ اپنی فلم کا جائزہ لیا، میں اب کہہ سکتا ہوں کہ یہ بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیف علی خان اور ریتھک روشن نے فلم میں بھرپور اداکاری کی، دونوں کی پرفارمنس میں تھوڑا سا بھی عدم توازن نہیں، اگر ایسا ہوتا تو اس کا اثر کم ہوجاتا۔راکیش روشن نے کہا کہ ریتھک کے والد کے طور پر میں کچھ متعصب لگ سکتا ہوں تاہم بطور فلمساز میں کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ایکٹرز نے برابر کی پرفارمنس دی۔انہوںنے کہاکہ وکرم ویدھا 2017ء میں تامل زبان میں بنی، جسے پشکر گائتری نے ڈائریکٹ کیا، وہی اس کے ہندی ری میک کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

فلمساز نے کہا کہ پشکر جی نے فلم کو اصل ورڑن سے مختلف تاہم الگ ہی پہنچان دی ہے، تاہم اوریجنل فلم کا جوہر برقرار رکھا گیا ہے، یہی چیز ڈائریکٹر کا جادو کہلاتی ہے۔راکیش روشن نے کہا کہ میں نے پہلے تامل وکرم ویدھا دیکھی اور اس کے بعد سیف علی خان اور ریتھک روشن کی فلم دیکھی تو مجھے نہیں لگا کہ یہ کوئی ری میک ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے ہندی ورژن دیکھنے کے بعد ہدایت کار کے کام کی تعریف کی اور انہیں گلے لگایا اور اس کے بعد سیف علی خان کو میسج کیا کہ تمہارے بغیر یہ فلم ادھوری رہتی۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 11:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :