مشہور بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

جمعہ 30 ستمبر 2022 18:17

مشہور بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) بھارت میں ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابھی یودے مشرا ریاست مدھیا پردیش میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چلارہا تھا۔ اس دوران ہائی وے پر ٹرک نے اسے کچل دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا یوٹیوبر انٹرنیٹ پر اسکائی لارڈ کے نام سے مشہور تھا۔ابھی یودے مشرا نے اپنی آخری ویڈیو یوٹیوب پر دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکانٹس پر مداح اور فالوورز دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/09/2022 - 18:17:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :