ہوم بیسڈ خواتین ورکرز کے کام اور زندگی پر ریڈیو پاکستان سے خصوصی کھیل پیش کیا گیا

اتوار 30 نومبر 2014 11:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) ریڈیو پاکستان سے ہوم بیسڈ خواتین ورکرز کے کام اور زندگی کے حالات پر ایک خصوصی کھیل ” نیا دن “ پیش کیا گیا ۔ اس ڈرامے میں گھریوں میں بیٹھ کر کام کرنے والی عورتوں کے کام ، کام کے مسائل اور ان کے عزم و ہمت کو اگاگر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار محمد جاوید پاشا نے تحریر کیا ہے۔ نمایاں فنکاروں میں راشد محمود، رضیہ ملک ، شاہ رخ خان ، سعید ملک اور روبینہ شامل ہیں ۔ ڈرامہ ” نیا دن “ قومی نشریاتی رابطے اور ایف ایم 93سے پیش کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 11:41:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :