پولیس کا نابینا افراد پر تشدد پورے معاشرے کے لئے باعث شرم ہے ‘ کاشف محمود

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:17

پولیس کا نابینا افراد پر تشدد پورے معاشرے کے لئے باعث شرم ہے ‘ کاشف محمود

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ٹی وی کے معروف اداکار کاشف محمود نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے اپنے افسران اور حکومت کو خوش کرنے کے لئے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد پو لاٹھی چارج کر کے ظلم کی انتہا کر دی ہے جو پورے معاشرے کے لئے باعث شرم ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کاشف محمود نے کہا کہ ایک عام آدمی کی اس معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے، حکمران عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ملک و قوم کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں مگر اب عوام کا کالی وردی پر سے اعتبار اٹھ گیا ہے ۔ دوافراد کو زندہ جلا دیا گیا ، کسی کو انصاف نہیں ملا اس کرپٹ نظام کر تحریک انصاف تبدیل کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں کاشف محمود نے کہا کہ دھرنوں نے عوام کو سیاسی شعور فراہم کیا ہے اور نئے پاکستان میں سب کو انصاف گھر کی دہلیز پر ملے گا ۔

وقت اشاعت : 06/12/2014 - 13:17:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :