’’مجاجن 2‘‘ کیلئے مہوش حیات ،ماہرہ خان پسندیدہ اداکارہ ہوں گی‘اداکار شان

پیر 28 نومبر 2022 21:12

’’مجاجن 2‘‘ کیلئے مہوش حیات ،ماہرہ خان پسندیدہ اداکارہ ہوں گی‘اداکار شان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) پاکستانی معروف سینئر اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ آنے والی نئی فلم ’’مجاجن 2‘‘کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔شان اداکارہ صائمہ کے مدِ مقابل 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کا سیکوئیل مجاجن 2 میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے حال میں ایک نجی ویب کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم مجاجن 2 کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔

شان شاہد نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی سندیدہ پاکستانی ہیروئن ماہرہ خان ہیں جبکہ انہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔ انٹرویو کے دوران شان شاہد کا بتانا تھا کہ مجاجن 2 کیلئے وہ اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان جبکہ مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ فلم مجاجن 24مارچ 2006 ء کو پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 21:12:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :