فواد خان کی سالگرہ پر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘تھیم کا کیک کاٹا گیا

پیر 28 نومبر 2022 21:12

فواد خان کی سالگرہ پر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘تھیم کا کیک کاٹا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ منائی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کے مطابق انہوں نے اپنی 41ویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں اپنے گھر پر منائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘تھیم کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ کٹ کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان کی سالگرہ 29نومبر کو ہوتی ہے، تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ سے قبل ہی اس کی تقریب کا انعقاد اپنے قریبی دوست احباب اور اہل خانہ کی موجودگی میں کیا۔ان کے مداحوں نے بھی ان کی اس ویڈیو پر ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فواد خان نے گزشتہ برس اپنی سالگرہ دبئی میں دبئی میں کروز پر منائی تھی۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 21:12:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :