مشن امپویسبل جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

ہمیشہ محبت کی کہانیوں ،سماجی مسائل پر فلموں میں کام کیا،57برس کا ہوچکا ،اب 10سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں، بالی ووڈ سٹار

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں مشن امپویسبل جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے بہت اچھی محبت کی کہانیوں پر مبنی فلمیں کیں، سماجی مسائل پر فلمیں کی، منفی کردار بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا تھا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں 57برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں۔آج کل شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25جنوری کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 22:49:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :