گوری خان کے کپڑے پر اسرار طور پر کٹنے لگے

بدھ 10 دسمبر 2014 15:55

گوری خان کے کپڑے پر اسرار طور پر کٹنے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) الحمرا میں اداکاری کرنے والی اداکاراﺅں کے ملبوسات پراسرار طور پر کاٹے جانے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ گوری خان کے ایک ہفتے میں چار ملبوسات قینچی سے کاٹے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الحمرا ہال نمبر ایک کے ڈرامے میں کام کرنے والی گوری خان نے بتایا کہ میں جو لباس ڈرامے میں استعمال کرتی ہوں وہ یہیں پر الماری میں رکھ کر چلی جاتی ہوں مگر گزشتہ ہفتے میں کسی نے میرے چار ملبوسات بلیڈ یا قینچی سے اس طرح کاٹے کے دوبارہ استعمال نہ کرسکوں اور اب کوئی بھی اس کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور مجھے اتنے پیسے ڈرامے میں اداکاری سے نہیں ملے جتنے پیسے ملبوسات بنانے پر لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الحمرا میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں اور خیال ہے کہ ساتھی فنکارائیں پروفیشنل جیلسی کی وجہ سے اس طرح کی حرکات کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2014 - 15:55:06

Rlated Stars :