بالی ووڈ اداکار دلیپ کمارنے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:16

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمارنے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ پر چھ دہائیوں تک راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کماربانوے سال کے ہوگئے۔ دلیپ کمار نیبالی ووڈ فلموں میں اداکاری کو منفرد انداز دیا۔ پچاس کی دہائی کی فلموں میں دلیپ کی اداکاری آج بھی دیکھنے والوں کو مدہوش کرتی ہے۔ شہرہ آفاق اداکار نے نرگس ، وجنتی مالا ، مینا کماری ، مدھو بالا کے ساتھ ہر قسم کے کردار انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے نبھائے۔

(جاری ہے)

مغل اعظم میں بہترین مکالموں کے ساتھ دلیپ کمار کا جداگانہ انداز اس فلم کو تاریخی بنا گیا۔ مکالموں کی مخصوص لہجے میں ادائیگی کے سبب انہیں ”کنگ آف ٹریجڈی“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ دلیپ کمار نے چھ دہائیوں تک پردہ سیمیں پر اداکاری کے گہرے نقوش ثبت کیے۔ پدما بھوشن ، دادا صاحب پھالکے اور آٹھ فلم فئیر ایوارڈز یافتہ دلیپ کمار اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2014 - 14:16:27

Rlated Stars :