داکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:33

داکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے اپنی پروڈکشن کے تحت کامیڈی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا‘ آئندہ سال ڈرامہ کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز کرینگی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران جگن کاظم نے بتایا کہ ڈرامے کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور یہ ڈرامہ 16 اقساط پر مبنی ہو گا اور ڈرامہ کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز جنوری میں کیا جائیگا جس کیلئے مختلف فنکاروں کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے ملاقاتیں کر رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 13/12/2014 - 15:33:58

Rlated Stars :