بھارتی گلوکار سونو نگم کی شیرمیاندادخان اور ایس ایم صادق کے اعزاز میں ٹی پارٹی۔ سونو نگم نے نئی فلم ” دل تمہیں دیا“ بنانے کا اعلان کردیا‘ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے مرکزی کردار کرینگے

منگل 26 جون 2007 13:06

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26 جون 2007) بھارتی گلوکار سونونگم کی شیرمیاندادخان اور ایس ایم صادق کے اعزاز میں ٹی پارٹی۔اس ٹی پارٹی کا اہتمام گذشتہ رات سونونگم نے اپنے گھرمیں کیا جس میں بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اور راج ببر نے بھی شرکت کی ۔ سونو نگم ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے متعدد گیت گاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں سونو نگم نے بطورپروڈیوسر نئی فلم ” دل تمھیں دیا“ بنانے کا اعلان بھی کردیا جس کے گیت ایس ایم صادق لکھیں گے اوراس میں ایک گانا شیرمیاندادخان کی آواز میں ریکارڈ کیا جائیگا۔

اس فلم کے ٹائیٹل رول کے لیئے ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کو فائینل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نصرت فتح علی خان کو بھارت میں اتنی مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور اب شیرمیاندادخان کوبھارت میں اتنی مقبولیت سے نوازا جارہا ہے۔ شیرمیاندادخان اس وقت راج ببر کی بیٹی جوہی ببر کی شادی میں شرکت کے لیئے گئے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ ایس ایم صادق ،میڈم سنگیتا ، فاروق راؤاور خواجہ پرویز بھی گئے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2007 - 13:06:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :