اتھیا شیٹی کے بھائی نے بہن کی شادی کی نئی تصویریں شیئر کردیں

جمعرات 26 جنوری 2023 20:13

اتھیا شیٹی کے بھائی نے بہن کی شادی کی نئی تصویریں شیئر کردیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے اور اداکار آہان شیٹی نے بہن کی شادی کی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔انسٹاگرام پر اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سے دو نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہان شیٹی اپنی بہن اتھیا شیٹی کو شادی کے منڈپ تک پہنچانے کیلئے گھر سے باہر کی جانب لا رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں آہان شیٹی، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اداکار نے ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 26/01/2023 - 20:13:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :