بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر رومانس سے بھرپور گیت ریلیز کرنے کیلئے تیار

ہفتہ 28 جنوری 2023 13:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر نے ایک اور رومانس سے بھرپور گیت ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتی پاکستانی نژاد امریکی گلوکار فیصل اختر نیا گانا ریلیز کرنے کا تیار ہیں۔خوبصورت بول کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا پر مشتمل اس گانے کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں ریلیز کیا جائے گا، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار فیصل اختر کے نئے گانے کا بے چینی سے انتظار ہے۔فیصل اختر کے اس نئے گیت کو استنبول کی دل کش لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے، جس میں اسپین اور ترکی کے ماڈلز نے جلوے بکھیرے ہیں۔فیصل اختر نے اپنے اس گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گیت کے دل چھولینے والے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں جبکہ موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے،اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے جو گانوں کی وڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2023 - 13:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :