پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں، ماریہ واسطی

پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سینئر اداکارہ

جمعہ 3 فروری 2023 18:39

پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں، ماریہ واسطی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) معروف اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ماریہ واسطی نے حال ہی میں اپنے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کے پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری کا آپس میں موازنہ کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع پاکستان کی نسبت زیادہ ہیں، وہاں پر لوگ اپنے فنکاروں کے کام کو عزت دیتے ہیں وہ فن کو زندگی کا ایک حصہ سمجھتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں صورتحال مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کیا کر رہے ہیں، ہم سکرین پر لوگوں کو وہی دکھاتے ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں ہورہا ہے لیکن یہاں لوگ ان سب چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں۔ماریہ واسطی نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو جب یہ سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ جو کچھ بھی ڈراموں اور فلموں میں دِکھایا جارہا ہے وہ ہمارے معاشرے کی حقیقت ہے تو وہ لوگ مذہبی پہلو بتانے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 18:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :