فیس بک پر دعوت، میگھا معذور پرستار کے گھر اچانک پہنچ گئی

پیر 22 دسمبر 2014 17:49

فیس بک پر دعوت، میگھا معذور پرستار کے گھر اچانک پہنچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) فلم سٹار میگھا اپنے معذور پرستار اور ان کی فیملی کی دعوت پر ملاقات کیلئے اچانک ان کے گھر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاوہ جوہر ٹاﺅن کے ایف بلاک میں رہائش پذیر معذور شہزاد فلم سٹار میگھا کے ڈراموں اور ان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کرتا ہے اور فیس بک پر شہزاد علی اور ان کی فیملی نے گھر پر کھانے کی دعوت دی جس کے بعد فلم سٹار میگھا گزشتہ روز اچانک ان کے گھر پہنچ گئی اور اپنے پرستار کو پھولوں کا گلدستہ دیا اور ایک گھنٹہ تک ان کی فیملی کے ہمراہ رہی ہے۔

جس پر شہزاد علی اور ان کی فیملی نے اداکارہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ پرستاروں کا پیار محبت ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے اور مجھے ہر پرستار سے مل کر جتنی خوشی ہوتی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی اور میں آج جو کچھ ہوں اپنی محنت اور پرستاروں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہوں۔

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 17:49:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :