حدیقہ کیانی کی بڑی کامیابی ، سیلاب متاثرین کیلیے ایک سو گھر تعمیر کرنے میں کامیاب

سیلابی مہم وسیلہ راہ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا

منگل 28 فروری 2023 23:17

حدیقہ کیانی کی بڑی کامیابی ، سیلاب متاثرین کیلیے ایک سو گھر تعمیر کرنے میں کامیاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2023ء) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنے قول کی پکی نکلیں ۔ اداکارہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم وسیلہ راہ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 100 گھرو ں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

گلوکار و اداکارہ حدیقہ کیانی نے گھروں کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مہم کا حصہ بننے والوں کا شکریہ ادا کیا۔گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی مہم کے تحت 100 گھروں کی تعمیرات مکمل کر لی گئی ہے جس میں ایک اسکول ایک میٹرنٹی ہوم شامل ہے۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں بڑی تعداد میں حاملہ خواتین شامل تھیں جو موت کا شکار ہو رہی تھیں اس لئیمیٹرنٹی ہوم کا قیام اہم تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بہت مشکور ہوں کہ جن لوگوں نے وسیلہ راہ کی اس مہم پر بھروسہ کیا۔ ان کی مدد سے ہم تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ساتھ ہی حدیقہ کیا نی نے ان کی مہم میں رہنمائی کرنے اور بھرپور حصہ ڈالنے پر پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔
وقت اشاعت : 28/02/2023 - 23:17:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :