بہت چھچھورے ہیں آپ، صبا قمر کی سلمان سے متعلق تبصرے کی ویڈیو وائرل

دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہی: صبا قمر کا ریتھک سے متعلق بیان

پیر 6 مارچ 2023 11:43

بہت چھچھورے ہیں آپ، صبا قمر کی سلمان سے متعلق تبصرے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2023ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے مقامی ٹی وی شو میں بالی وڈ اسٹارسلمان خان سے متعلق کیے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔صبا قمر نے 2015 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی وڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی۔اداکارہ کی بھارتی اداکاروں سے متعلق تبصرے کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

شو میں سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھاکہ ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں آپ، کوریوگرافر کا کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے ان میں اور کچھ اپنا ہی نکال لیتے ہیں۔ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ’دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے۔شو میں میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر صبا قمر کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو۔
وقت اشاعت : 06/03/2023 - 11:43:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :