yساتھی اداکار نے پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:55

؁ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے ان کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہردے سندھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر یہ ہونے جارہا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم کوڈ نیم: ترنگا کی شوٹنگ کے ساتھ تھے تو اکثر ہم نے کئی بار شادی کے بارے میں بات کی اور پرینتی کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں شادی صرف اس وقت کروں گی جب مجھے لگے گا کہ مجھے صحیح بندہ مل گیا ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے پرینیتی کو مبارکباد دینے کے لیے کال بھی کی تھی۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 18:55:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :