ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

جمعہ 9 جنوری 2015 14:41

ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ویٹیکن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)ہالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ اینجلینا جولی نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ اینجلینا کے ہمراہ انکے دونوں بچے بھی تھے۔ اینجلینا اپنی فلم ''ان بروکن'' کی سکریننگ کے سلسلے میں ویٹیکن میں ہیں۔ سکریننگ کے موقع پر پوپ موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اینجلینا نے تقریب کے بعد پوپ سے ملاقات کی۔ انکے ہمراہ انکے دو بچے بھی تھے، لیکن انکے شوہر اداکار بریڈ پٹ موجود نہ تھے۔ اینجلینا جولی نے اداکاری ترک کر کے فلموں کی ہدایتکاری شروع کر دی ہے۔ فلم ''ان بروکن'' امریکی اولمپک کھلاڑی لوئیس زیمپرنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ جنہیں دوسری عالمی جنگ میں جاپانیوں نے جنگی قیدی بنا لیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 14:41:07

Rlated Stars :