میں کترینہ ہوتی تو رنبیر سے شادی کرلیتی‘دیپیکا پڈوکون

جمعرات 15 جنوری 2015 15:49

میں کترینہ ہوتی تو رنبیر سے شادی کرلیتی‘دیپیکا پڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔اس سے پہلے دپیکا کے پرستار سوچ رہے تھے کہ یہ اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی مخالف ہے اور حسد محسوس کررہی ہے مگر اب ہیپی نیو ائیر اسٹار نے کترینہ رنبیر کے ملاپ کی تائید کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

ایک ایوارڈ تقریب کے دوران دپیکا کو اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر ان کی شخصیت کے مطابق نئے سال کا عہد کرنے کے لیے کہا گیا اور دپیکا کے حصے میں کترینہ کی تصویر آئی۔جب دپیکا سے تصویر کے بعد نئے سال کا عہد پوچھا گیا تو وہ خوش مزاجی سے بولی اگر میں کترینہ کیف ہوتی تو میں رنبیر کپور سے شادی کرلیتی۔اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس سانولی حسینہ نے کترینہ کو رنبیر کپور سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد یہ اطلاعات پھیلنے لگی تھیں کہ وہ ان دونوں اسٹارز کی شادی کے منصوبے پر خوش نہیں۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 15:49:21

Rlated Stars :