زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء

ایکدوسرے کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے رہے تو مزید کئی سال گزر جائیں گے ، ترقی پھر بھی نہیں ہو گی

ہفتہ 11 مئی 2024 11:41

زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ، اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی انسان سیکھنا چاہے تو دنیا سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور اس سے بڑا کوئی استاد نہیں ۔ میں نے عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج کے دور میں دوست اور دشمن میں تفریق کرنا بڑا مشکل ہے ، لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو ان کے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی کامیاب ہے ۔ ثناء نے کہا کہ اگر سب لوگ فلم انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری قبول کریں گے تو ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور اگر ہم ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے رہیں گے تو مزید کئی سال گزر جائیں گے لیکن ہم ترقی حاصل نہیں کر سکیں گے ، ہمیں اتحاد اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تاکہ ہماری فلم انڈسٹری ترقی کر سکے ۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 11:41:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :