شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ

شادی کے بعد طویل عرصے تک فلموں کی بے شمار آفرز تھیں مگر میری پہلی ترجیح میری فیملی رہی ‘ اداکارہ

ہفتہ 11 مئی 2024 11:41

شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے اور بچوں کو خاص طور پر والدین کی بھرپور توجہ درکار ہوتی ہے اور ماں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ میں بھی ہر ماں کی طرح اپنے بچوں کے لئے ایک اچھی ماں ثابت ہونا چاہتی تھی تاکہ مستقبل میں میرے بچے اس ملک کے باعزت اور ذمے دار شہری بن سکیں ، خدا کی ذات کا شکر ہے میں اس میں سو فیصد کامیاب رہی ۔

صاحبہ نے کہا کہ شادی کے بعد طویل عرصے تک مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہیں مگر میری پہلی ترجیح میری فیملی رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر ریمبو نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی اور خدا کی ذات نے ہمیں اس معاملے میں کامیابیوں سے نوازا۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 11:41:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :