لیام نیسن کی اسلام قبول کرنے کی تردید

جمعہ 16 جنوری 2015 14:41

لیام نیسن کی اسلام قبول کرنے کی تردید

ہولی وڈ کے میگا اسٹار لیام نیسن نے خود سے منسوب اسلام قبول کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔ العربیہ نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک انٹرویو میں نیسن کا کہنا تھا کہ ' نہیں، میں اسلام قبول نہیں کررہا'۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیام نیسن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے افواہیں 2012 میں دی سن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد گردش کرنے لگیں، جبکہ ان میں مزید اضافہ گزشتہ ماہ ڈیلی میل میں اس خبر کی دوبارہ اشاعت کے بعد ہوا۔ ڈیلی میل میں اداکار کے اس بیان کو شائع کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اپنی فلم ' ٹیکن 2 ' کی شوٹنگ کے دوران اذان کی آواز ان کی روح میں سرایت کر گئی۔

وقت اشاعت : 16/01/2015 - 14:41:54

Rlated Stars :