صبا ء فیصل نے بیٹے ،بہو کیساتھ ہونے والے تنازع پر غلطی قبول کرلی

جمعرات 18 مئی 2023 22:19

صبا ء فیصل نے بیٹے ،بہو کیساتھ ہونے والے تنازع پر غلطی قبول کرلی
ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2023ء) سینئر اداکارہ صباء فیصل نے چند ماہ قبل بیٹے اور بہو کے ساتھ ہونے والے تنازع پر اپنی غلطی قبول کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صباء فیصل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب کبھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی بائیو پک بنے تو اس میں مجھے کاسٹ کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے ساتھ ہونے والے تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں میری ہی غلطی تھی، مجھے اس طرح سوشل میڈیا پر آکر بولنا نہیں چاہئے تھا بلکہ درگزر اور نظر انداز کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں خاموشی سے کام لینا چاہئے، یہ ہی دانشمندی ہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2023 - 22:19:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :