جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان دینے کا اعلان

جمعہ 2 ستمبر 2022 20:28

جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان دینے کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2022ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی آنیوالی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں ۔جمائما نے کہا کہ ہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دی جائیگی۔سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی سکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کیساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔

وقت اشاعت : 02/09/2022 - 20:28:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :