امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر جنسی زیادتی کے 2الزامات ثابت

جمعرات 1 جون 2023 23:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر جنسی زیادتی کے 2الزامات ثابت ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت میں اداکار پر 3میں سے 2جنسی زیادتی کے الزامات ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق 47سالہ اداکار اپنی اہلیہ بیجو فلپس کے ہمراہ عدالت اپنی قسمت کا فیصلہ سننے آئے تھے جس کے بعد انہیں ہتھکڑیوں میں عدالت سے لے جایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اداکار کی اہلیہ رو پڑیں جبکہ خاندان کے افراد اور ان کے دوست دنگ رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینی ماسٹرسن کو الزامات ثابت ہونے پر 30سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔دوسری جانب اداکار کے ترجمان نے عدالتی فیصلے پر بیان دینے سے گریز کیا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے وکلا فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 23:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :