نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا

منگل 6 جون 2023 22:37

نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی نے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز عالیہ صدیقی نے اپنے ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن کے اختتام میں انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے خوش رہنے کا حق نہیں ہے۔ اداکار نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی طلاق کے بعد اپنے بچوں، بیٹے ’یانی اور بیٹی شورا کی تربیت و پرورش کی ذمہ داری باہمی رضا مندی سے مل کر اٴْٹھا رہے ہیں۔

تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے عالیہ صدیقی اپنے سابق شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔تاہم اب انہوں نے مذکورہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا اور اس کے ساتھ طویل کیپشن بھی لکھا، انہوں نے لکھا کہ جس رشتے کو میں قیمتی سمجھتی تھی اس سے نکلنے میں 19 برس سے زائد لگ گئے، لیکن میری زندگی میں میرے بچے ہی میری ترجیح تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مذکورہ تصویر میں موجود شخص کا نام لئے بغیر کہا کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی ہوں اور اس شخص کے ساتھ دوستی سے بڑھ کر رشتہ ہے ہم دونوں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، اس شخص کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ اٹلی سے ہے اور ہماری پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 22:37:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :