الحمرا میں نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

جمعہ 9 جون 2023 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا میں نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔شعیب ہاشمی کے فن و شخصیت پر پینلسٹ نے اظہار خیال کیا۔ انکی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ناموراداکار عرفان کھوسٹ، معین نظامی، ذوالفقار علی زلفی، نوید شہزاد، نادیہ جمیل، عدیل ہاشمی اور ارشد محمود شامل تھے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر نے نشست کو ماڈریٹ کیا۔عرفان کھوسٹ نے شعیب ہاشمی کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات سامعین سے شئیر کئے۔نامور ماہر اقبالیات معین نظامی نے شعیب ہاشمی کی خدمات کو ادب و ثقافت کے میدان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیا۔

(جاری ہے)

ارشد محمود نے کہا کہ چیزوں کو دیکھنا انکے بارے سوچنا شعیب ہاشمی سے سیکھا۔ ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی اپنے کام سے لگن کا جذبہ لازوال رہا۔

عدیل ہاشمی نے اپنے منفرد اسلوب میں شعیب ہاشمی کی شخصیت کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔نادیہ جمیل نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی آواز سے محبت تھی،انکے پڑھنے کے انداز سے لگاؤ تھا۔تقریب میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی،منیزہ ہاشمی،کامران لاشاری و زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 19:29:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :