پی ٹی وی ہوم کا کامیڈی ڈرامہ ” ہم دوچار “ میں میرا کردار پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا ‘ مائرہ خان

جمعرات 22 جنوری 2015 13:36

پی ٹی وی ہوم کا کامیڈی ڈرامہ ” ہم دوچار “ میں میرا کردار پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا ‘ مائرہ خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) مقبول اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی ہوم سے آن اےئر میرا کامیڈی ڈرامہ ”ہم دو چار “ میرے پرستاروں اور ناظرین کو مدتوں یاد رہے گا جس میں تمام فنکاروں نے بڑی خوبصورت اور حقیقت سے قریب تر اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مزاحیہ اداکاری شروع سے ہی میری کمزوری رہی ہے نفسو نفسی کے اس تیز دور میں لوگوں کو ہنسانا عبادت سے کم نہیں ہے ۔

بہترین سکرپٹ اور معیاری اداکاری کے باعث میرا یہ ڈرامہ عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے جو میرے کرےئر کیلئے خوش آئند بات ہے ۔ ”ہم دو چار “کے دیگر فنکاروں میں جان ریمبو ،نادیہ افگن اور کاشف محمود شامل ہیں ۔ڈرامہ کے ہدایتکار شاہد عزیز ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 13:36:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :