یوٹیوبر نادر علی اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق ذاتی نوعیت کے انتہائی قابل اعتراض اور ناگوار سوالات کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر کھری کھری سنا دیں، بے حس سوالات کے باعث اداکارہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2023 20:30

یوٹیوبر نادر علی اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق ذاتی نوعیت کے انتہائی قابل اعتراض اور ناگوار سوالات کرنے پر شدید تنقید کی زد میں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2023ء) یوٹیوبر نادر علی اداکارہ سنیتا مارشل سے ان کے مذہب سے متعلق ذاتی نوعیت کے اور قابل اعتراض سوالات کرنے پر شدید تنقید کی زد میں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے معروف اداکارہ سنیتا مارشل سے حال ہی میں اپنے پوڈ کاسٹ پر ایک انٹرویو کیا گیا، جس کے بعد سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر نادر علی کو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر کھری کھری سنا دیں، جبکہ بے حس، انتہائی ذاتی نوعیت کے قابل اعتراض سوالات کے باعث اداکارہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔ یوٹیوبر نادر علی انٹرویو کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اداکارہ سے بار بار مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

نادر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے سنیتا مارشل سے کیے جانے والے سوالات ناصرف انتہائی ذاتی نوعیت کے قابل اعتراض سوالات تھے، بلکہ بہت ناگوار بھی تھے، تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے انٹرویو  کے دوران کمال ضبط کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر نادر علی کے انٹرویو کرنے کے طریقہ کار اور سوالات کو سستی شہرت حاصل کرنے والی حرکات بھی قرار دے دیا۔

اداکارہ انوشے اشرف اور نادیہ افغن نے سنیتا مارشل سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اداکارہ کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف بھی کی۔



اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ سنیتا سے جس قسم کے سوالات کیے گئے، اس کے بعد پاکستان جیسے حساس معاشرے میں ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جبکہ انٹرویو کے دوران اداکارہ سنیتا مارشل نے سوالات کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مسلمان طرز زندگی پر کر رہی ہیں، میرے بچے نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے اور قرآن پڑھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ خود عیسائی ہیں اوران کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں، اس لیے شادی سے قبل ہی ہم دونوں نے بچوں کی مذہبی ترجیح سے متعلق فیصلہ کر لیا تھا۔

سنیتا نے کہا کہ چونکہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں، اس لیے بچوں کے دادا، دادی ان کوزیادہ اچھی طرح سے مذہب کی تعلیم دے سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ میں بچوں کو بیچ میں چھوڑ دوں کہ وہ اپنی مرضی سے کس مذہب کا انتخاب کریں گے۔ سنیتا نے کہا کہ اب یہ ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ ایسے والدین جن کے مذاہب مختلف ہو وہ اپنے بچوں کے مذہب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کس مذہب کو اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرینڈ کے خلاف ہوں۔
وقت اشاعت : 21/06/2023 - 20:30:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :