یوٹیوبر نادر علی اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق ذاتی نوعیت کے انتہائی قابل اعتراض اور ناگوار سوالات کرنے پر شدید تنقید کی زد میں
فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر کھری کھری سنا دیں، بے حس سوالات کے باعث اداکارہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا
محمد علی بدھ 21 جون 2023 20:30
(جاری ہے)
اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ سنیتا سے جس قسم کے سوالات کیے گئے، اس کے بعد پاکستان جیسے حساس معاشرے میں ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ جبکہ انٹرویو کے دوران اداکارہ سنیتا مارشل نے سوالات کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مسلمان طرز زندگی پر کر رہی ہیں، میرے بچے نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے اور قرآن پڑھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ خود عیسائی ہیں اوران کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں، اس لیے شادی سے قبل ہی ہم دونوں نے بچوں کی مذہبی ترجیح سے متعلق فیصلہ کر لیا تھا۔ سنیتا نے کہا کہ چونکہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں، اس لیے بچوں کے دادا، دادی ان کوزیادہ اچھی طرح سے مذہب کی تعلیم دے سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ میں بچوں کو بیچ میں چھوڑ دوں کہ وہ اپنی مرضی سے کس مذہب کا انتخاب کریں گے۔ سنیتا نے کہا کہ اب یہ ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ ایسے والدین جن کے مذاہب مختلف ہو وہ اپنے بچوں کے مذہب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کس مذہب کو اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرینڈ کے خلاف ہوں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
-
پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر
-
بیٹے کی مالی مشکلات سے متعلق کچھ معلوم نہیں، والد گروچرن سنگھ
-
نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل ہے، ساتھی اداکارہ کا انکشاف
-
کیریئرکی ابتدا میں ساتھ چھوڑنے والی لڑکی اپنے عمل پرشرمندہ تھی، متھن چکرورتی
-
پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
-
ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی
-
اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، اداکارالو ارجن پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.