ڈراموں کی شوٹنگ گرمیوں میں نہیں کراسکتی ‘ مہوش حیات

سردی کے 4 ماہ میں ہی کوشش ہے کوئی شوٹ کروں‘ اداکارہ کی گفتگو

بدھ 5 جولائی 2023 14:26

ڈراموں کی شوٹنگ گرمیوں میں نہیں کراسکتی ‘ مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اب گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ،سال کے اختتام تک کسی ڈرامے میں دکھائی دے سکتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اتنے عرصے سے ٹی وی اسی لیے نہیں کررہی کیونکہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں،ایک جیسا کردار بار بار ادا کرنا نہیں چاہتی ۔

(جاری ہے)

ڈراموں میں اگرآپ کوئی منفی کردار ادا کر لیں تو آپ پرچھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار ہی ادا کیے جائیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنے مداحوں کو ٹی وی کے حوالے سے خوشخبری دے سکتی ہیں کیونکہ وہ ایک پراجیکٹ کا اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میںگرمیوں کے موسم میں کسی بھی ڈرامے کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ںپہلے تو وہ گرمیوں میں بھی شوٹنگ کروا لیتی تھیں مگر اب وہ ہمت نہیں رہی۔مہوش حیات نے بتایا کہ وہ کراچی میں سردیوں کے 4 ماہ کے دوران ہی شوٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/07/2023 - 14:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :