گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ،مہوش حیات

ڈرامے کے کرداروں کے علاوہ کوئی آواز نہ آئے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے

جمعہ 7 جولائی 2023 12:01

گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ،مہوش حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء) پاکستانی ڈراموں میں واپسی کے حوالے سے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اب گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سال کے اختتام تک کسی ڈرامے میں دکھائی دے سکتی ہیں۔مہوش حیات نے 2016 میں ہمایوں سعید کے ہمراہ دل لگی ڈرامہ کیا۔ جس کے بعد سے ہی ڈرامہ شائقین مہوش حیات کو ڈراموں میں دوبارہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش کا کہنا تھا کہ وہ اتنے عرصے سے ٹی وی اسی لیے نہیں کررہی کیونکہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک جیسا کردار بار بار ادا کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں اگرآپ کوئی منفی کردار ادا کر لیں تو آپ چھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار ہی ادا کیے جائیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنے مداحوں کو ٹی وی کے حوالے سے خوشخبری دے سکتی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں ۔ ساتھ ہی مہوش نے بتایا کہ وہ گرمیوں کے موسم میں کسی بھی ڈرامے کی شوٹ نہیں کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ گرمیوں میں بھی شوٹنگ کروا لیتی تھیں مگر اب وہ ہمت نہیں رہی ۔اس حوالے سے تکینکی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ گرمیوں میں ڈراموں کی شوٹنگ بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے۔

کیونکہ ڈرامے میں ڈبنگ نہیں ہوتی اسی لیے مائیک کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈرامے کے کرداروں کے علاوہ کوئی آواز نہ آئے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اے سی اور پنکھے بھی بند کر دیئے جاتے ہیں تاکہ دوران عکس بندی کسی بھی غیر ضروری آواز کی ریکارڈنگ نہ ہوسکے۔مہوش حیات نے بتایا کہ وہ کراچی میں سردیوں کے 4 ماہ کے دوران ہی شوٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ اس سال کے اختتام تک وہ ٹی وی کے کسی پراجیکٹ پردکھائی دے سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/07/2023 - 12:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :