مہنگائی سے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا

حکمرانوں نے کم سے کم جو اجرت مقرر کی ہے اس میں چار افراد کے گھرانے کے بجٹ بنا کر دکھا دیں، دانش تیمور

بدھ 12 جولائی 2023 22:10

مہنگائی سے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2023ء) نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے حقیقت میں عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ،حکمرانوں نے کم سے کم جو اجرت مقرر کی ہے اس میں چار افراد کے گھرانے کے بجٹ بنا کر دکھا دیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔بتایا جائے جو شخص تیس ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے اگر اس کے گھر چار افراد ہیں تو اس کا بجٹ کیسے بنے گا ۔اسی وجہ سے لوگ گھریلو جھگڑے عام ہو رہے ہیں اورلوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ حکومت پسے ہوئے طبقات کو شفافیت کے ساتھ ٹارگٹڈ سبسڈی دے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2023 - 22:10:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :