نو مور انگلش صرف ہندی۔۔۔۔

پیر 2 فروری 2015 16:42

نو مور انگلش صرف ہندی۔۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء)ہمیشہ غلط انگریزی بولنے والی میرا نے ہندی زبان کی جانب رخ کر لیا۔میرا نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ میں پانچ جماعتیں پڑھی ہوں اس کے بعد میں شوبز سے وابسطہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ کہ میں ہندی سیکھوں تھوڑی بہت آتی بھی تھی لیکن میں نے کینیڈا میں بھی ہندی کی کلاسز لیں جہاں میں چھ سے آٹھ بجے تک جاتی تھی۔

میں نے مہیش بھٹ کی فلم میں ہندی زبان میں نظم ڈب کروائی لیکن مہیش جی نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی اس قابل نہیں ہیں۔ اس کے بعد میں نے ہندی سیکھنے کی ٹھان لی اور اب مجھے خالد صاحب نے موقع دیا کہ میں ہندی میں ڈبنگ کرواوٴں میں نے ان کو اس بات کا یقین دلایا کہ میری جانب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ میں ان کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 16:42:09