پاکستان شوبز اسٹارز نے میگ الیون سے نمائشی میچ 9 رنز سے جیت لیا

پیر 20 فروری 2023 13:09

پاکستان شوبز اسٹارز نے میگ الیون سے نمائشی میچ 9 رنز سے جیت لیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) پاکستان شوبز اسٹارز الیون اور میگ اسپورٹس الیون کے درمیاں ٹی 20 کا ایک نمائشی میچ شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس نمائشی میچ میں پاکستان شوبز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے جواب میں میگ اسپورٹس الیون 166 رنز بنا سکی، اور اس طرح شوبز اسٹارز نے یہ میچ 9 رنز سے جیت لیا. پاکستان شوبز اسٹارز الیون کی طرف سے معروف اسٹار کپتان فیصل قریشی، عظیم ڈار، اعجاز اسلم، سمیع خان، دانیال ارشد، جنید خان، فہیم عباس، کامران خان، محسن عباس حیدر، ارباز خان، آغا شیراز اور دیگر ٹیم کا حصہ تھے جبکہ میگ الیون کی قیادت میاں منیر ملک نے کی. فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیئے گئی. اس نمائشی میچ کو اے ڈی پروڈکشن، میگ اسپورٹس اور کے تعاون سے کامیاب بنایا گیا. اس موقع پر شوبز اسٹارز کے فیصل قریشی، عظیم ڈار نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمارے بیٹسمینوں نے اچھا ٹارگٹ دیا اور بالرز نے اس کا دفاع کرتے ہوئے ہم کو میچ میں واپس لے آئے اور جیت سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان فیصل قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنے دوست عظیم ڈار کی ایک کال پر حامی بھری اور تمام شوبز اسٹارز نے یو اے ای میں آکر یہ میچ کھیلا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم ڈار کی کوششوں سے نہ صرف شوبز کی دنیا میں بلکہ اب ہم اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اس سے نہ صرف پاکستانی شوبز اسٹارز کو مواقع مل رہے ہیں بلکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر اے ڈی پروڈکشن کے سی ای او عظیم ڈار نے نے کہا کہ شائقین کو اب کرکیٹ کے میدانوں میں پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک کے شوبز اسٹارز اور اپنے پسندیدہ اسٹار کرکٹرز کو بھی دیکھیں گی.انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شائقین کو اس کے بعد مستقبل میں کئناڈا، آمریکا، برطانیہ، ہالینڈ، اور یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی شوبز الیون اور وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گی. انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم پڑوسی ممالک کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے شوبز اسٹارز کے ساتھ بھی کھیلیں، اس سے مختلف ممالک کے لوگوں کے ساتھ ہمارے ملک کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی. اس نمائشی میچ کو کئی اہم مقامی شخصیات، مقامی لوگوں اور میڈیا کی کئی شخصیات نے دیکھا۔

وقت اشاعت : 20/02/2023 - 13:09:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :