پنجاب حکومت کا سٹیج ڈراموں کی آڑمیں فحش ،بیہودہ مجرے بند کرنے کے لیے بڑا فیصلہ

ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 سمیت تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت ،7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

بدھ 30 اگست 2023 16:49

پنجاب حکومت کا سٹیج ڈراموں کی آڑمیں فحش ،بیہودہ مجرے بند کرنے کے لیے بڑا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2023ء) پنجاب حکومت نے سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش اور بیہودہ مجرے بند کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 سمیت تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی ، صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ کمیٹی 7دن کے اندر 150برس پرانے قوانین پر نظر ثانی کے بعد ترامیم تجویز کرے گی، مجوزہ ترامیم کی منظوری پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں ڈانسز پر مکمل پابندی کی تجویز دی جا رہی ہے، ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ سمیت تمام قوانین میں ترامیم کا مقصد تھیٹر کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کونسل آف آرٹس ایکٹ 1975 کی شق 15 کونسل کو ایسے قوائد و ضوابط کی تیاری کا اختیار دیتی ہے جو ایکٹ کی تمام دفعات پرموثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔عامر میر نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں فحش مجرے معاشرے کو اخلاوی تباہی کی جانب لے جا رہے تھے، نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور حقیقی تھیٹر کے احیا کے لیے حکومتی مداخلت نا گزیر تھی، سٹیج ڈراموں اور تھیٹرز بارے سخت اقدامات اپنی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے تحفظ کے لیے ہیں، جینون فنکاروں نے تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے، اپ تھیٹرز تہذیب اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہی چل پائیں گے۔ حکومت اس معاملے میں پرعزم ہے اور بلیک میل نہیں ہوگی۔
وقت اشاعت : 30/08/2023 - 16:49:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :