امیتابھ کی اپنی مشہور زمانہ فلم ’’قلی‘‘کے دوران شدید زخمی سے متعلق لب کشائی

ہفتہ 23 ستمبر 2023 11:39

امیتابھ کی اپنی مشہور زمانہ فلم ’’قلی‘‘کے دوران شدید زخمی سے متعلق لب کشائی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) بالی وڈ کے میگا اسٹار اداکار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور زمانہ ایکشن کامیڈی فلم ’’قلی‘‘میں شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو 1982میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ’’قلی‘‘میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

فلم قلی کے ڈائریکٹر منموہن دیسائی اور رائٹر قادر خان تھے جس میں امیتابھ بچن نے ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلی کا کردار ادا کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے اور یہ حادثہ غلط چھلانگ مارنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بری طرح زخم بھی آئے تھے۔انہوںنے بتایا کہ زخمی ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا تھا اور صحتیاب ہونے کیلئے دعائیں بھی کی گئی تھیں جس کا قرض وہ کبھی نہیں اتار سکتے اور آج وہ جس بھی مقام پر ہیں وہ اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2023 - 11:39:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :